پسند کی شادی کرنے پر والدین کا بیٹی پر بدترین تشدد

پسند کی شادی کرنے پر والدین کا بیٹی پر بدترین تشدد

یوسف سبحانی نے ثنارفیق سے شاد ی کررکھی تھی، ملزموںکیخلاف کارروائی شروع

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پسند کی شادی کرنے پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے گنڈا سنگھ والا کے رہائشی یوسف سبحانی نے پولیس کو بتایا اس نے ثنا رفیق سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس پر اس کی اہلیہ کے والدین ناخوش تھے ۔ جس پر اس کی اہلیہ کے والدین اس کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوئے اور اس کی اہلیہ کو طلاق لینے پر مجبور کرنے لگے ۔ طلاق لینے سے انکار کرنے پر اس کے والدین نے اس کی اہلیہ کو ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا ، بعد ازاں ملزم اہلیہ کا موبائل اور دیگر سامان چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں