آپریشن سست روی کا شکار ، شہرمیں جگہ جگہ تجاوزات قائم
اہم اور معروف شاہراہوں پر تجاوزات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات آپریشن سست روی کا شکار ، جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میٹرو پولٹین کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہے ، شہر میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار نظر آنے لگی جبکہ کئی اہم اور معروف شاہراہوں پر تجاوزات جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب تجاوزات کا آپریشن کیا جاتا ہے تو دوسری جانب چند ہی لمحوں بعد تمام تجاوزات اسی طرح دوبارہ سڑک پر نظر آنے لگتی ہیں جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں ، میٹروپولٹین کارپوریشن کے ملازمین بہتر طور پر اگر ایکشن لیں تو تجاوزات دوبارہ جنم نہ لیں۔