حکومتی نااہلی سے ڈینگی کامرض بے قابوہوگیا:سردارظفر

حکومتی نااہلی سے ڈینگی کامرض بے قابوہوگیا:سردارظفر

اموات میں اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کے سبب پنجاب میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہو گیا ہے اور ہر آنے والے دن جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے ۔ روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کے مہلک مرض سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ بزدار حکومت کی نااہلی اور لاپروائی تمام حدیں عبور کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا حکومتی اعدود شمار کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں ڈینگی سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور وبا کی شدت میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی۔اگر پی ٹی آئی کی حکومت بر وقت سپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتی تو حالات اس نہج پر نہ پہنچتے جہاں اب پہنچ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں