ملازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں:بشیراحمد

ملازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں:بشیراحمد

مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں،چیف ایگزیکٹو فیسکوکی ہدایت

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیر احمد نے کہا ہے کہ فیسکو ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے وہ جھنگ سرکل میں واپڈا ڈسپنسری کی نو تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا جھنگ سرکل میں واقع واپڈاڈسپنسری سرکل کے طول و عرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہرممکن سہولیات مہیا کر رہی ہے ۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ واپڈا ہسپتال محمد شعیب نے بتایا ڈسپنسری جھنگ سرکل کے تین ہزار سے زائد ملازمین کو طبی سہولیات مہیا کر رہی ہے جہاں 24گھنٹے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایکسین سول ورکس شکیل حیدر لک نے بتایاعمارت کی تعمیر پر تقریبا ایک کروڑ 25لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ واپڈا ہسپتال محمد شعیب ،ایڈیشنل چیف انجینئر نذر محمد ڈب ، سٹاف آفیسر عابد رشید، سرکل کے تمام ایکسین اور پی آر ریپریزنٹیٹو عمران بلوچ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں