اسسٹنٹ کمشنر کی کھاد ڈیلروں اور دکانداروں سے ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر کی کھاد ڈیلروں اور دکانداروں سے ملاقات

مارکیٹ میں کھاد کی قلت پیدا نہ ہونے دیں،سجادمحمود بابرکی ہدایات

جھنگ ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سجاد محمود بابر نے کھاد کے ڈیلروں اور دکانداروں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کھاد کے ڈیلرز اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کھادعام مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور دکانوں پر گورنمنٹ ریٹس کے مطابق کھاد سیل کرنے کیلئے بینرز اور پینافلیکسز آویزاں کریں تاکہ کسانوں کو گندم اور دیگر فصلوں کی کاشت کیلئے وافر مقدار میں کھاد دستیاب ہوسکے ۔انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ، کھاد ڈیلرز مارکیٹ میں کھاد کی قلت پیدا نہ ہونے دیں اوربلا تعطل کھاد کی سپلائی جاری رہنی چاہیے بصورت دیگر کھاد ذخیرہ کر نے ، بلیک مارکیٹنگ اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں کسانوں اور کاشتکاروں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازلے کیلئے فرٹیلائزر کنٹرول روم فعال ہے جہاں پر ان کی شکایات کور جسٹرکرکے فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں