پاکستان کا استحکام و بقا اتحاد امت میں مضمر :ضیا اللہ بخاری
دسمبر میں جڑانوالہ میں پیغام پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہو گا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری ،سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان،حافظ محمد عثمان شاکر ناظم تبلیغ متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان،بابر داؤد منج صدر شباب اہلحدیث پنجاب،انجینئر اسامہ بخاری مرکزی ترجمان متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کا دورہ جڑانوالہ کے دوران میاں وسیم الحسن سیکرٹری انفارمیشن رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے آفس آمد پر مولانا سکندر حیات ذکی ڈویژنل ناظم اعلیٰ متحدہ جمعیت اہلحدیث فیصل آباد مولانا عبیداﷲ یزدانی سمیت دیگر نے ان کااستقبال کیا علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری نے کہا پاکستان کا استحکام و بقا اتحاد امت میں مضمر ہے اسلام احترام انسانیت اور باہمی رواداری کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا دسمبر میں جڑانوالہ میں پیغام پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں ملک بھر کی ممتاز مذہبی سماجی سیاسی اور اہم حکومتی وزرا بھی شرکت کریں گے اور امن امان کے فروغ کے لیے خصوصی پیغام دیں گے ۔