اے سی ایچ آر کی زیر صدارت ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

اے سی ایچ آر کی زیر صدارت ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مرحبا نعمت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثقلین عباس ،انسپکٹر لیبر محمداظہر،صدرمزدوریونین ایوب انجم، ملک عبدالمجید سمیت بھٹہ مالکان و ورکرز بھی موجود تھے ،اجلاس میں سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرا اور ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کہا مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،انہوں نے مالکان کو کہا بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر تبدیل کرنے اور مزدوروں کو انکی پوری اجرت دینے کے ساتھ ساتھ انکے سوشل سکیورٹی کارڈز بنوانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں