انسداد خسرہ، روبیلا مہم اختتامی مراحل میں، 30 لاکھ 19 ہزار 614 بچوں کی حفاظتی ٹیکے لگے

انسداد خسرہ، روبیلا مہم اختتامی مراحل میں، 30 لاکھ 19 ہزار 614 بچوں کی حفاظتی ٹیکے لگے

دس روزمیں پانچ سال تک کی عمر کے 925565بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے بھی پلائے ٹیمیں آخری روز100فیصد ٹارگٹ حاصل کرینگی،ڈپٹی کمشنراجلاس میں پرامید

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ مہم اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی مہم کے دوران اب تک 10روز میں نو ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 30 لاکھ 19ہزار 614بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کے 925565بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریویو اجلاس کے دوران مقررہ ہدف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا اور اہم مہم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیمیں آخری روز بھی جذبے اور لگن سے کام کرتے ہوئے 100 فیصد ہدف حاصل کریں گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ لڑکوں باالخصوص لڑکیوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم میں اب تک رہ جانیوالوں کا سراغ لگائیں اس ضمن میں تشہیر کے بھی تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے نشاندہی کئے گئے بعض مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے خسرہ اور روبیلا کیچ اپ مہم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف،منصور قاضی،ریجنل کوآرڈینیٹر یونیسیف ڈاکٹر سرینا،ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگرمحکموں واداروں کے متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں