بچیانہ پولیس چوکی میں فرنٹ ڈیسک قائم
بچیانہ پولیس چوکی میں فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا
بچیانہ( نمائندہ دنیا )باقاعدہ آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جہاں سائلین کو اپنی درخواستوں ،رپٹ گمشدگی، اندراج کرایہ داری اور ایف آئی آر اندراج کے علاوہ دیگر تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچیانہ پولیس چوکی اور دیگر 4 بڑی پولیس چوکیوں جن میں طارق آباد، جھوک دتہ، سٹی جھمرہ اور برنالہ شامل ہیں ان کو یکم جنوری 2022 سے باقاعدہ تھانے کادرجہ دے دیا جائے گا۔