سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ماسٹر ٹریننگ پروگرام مکمل

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ماسٹر ٹریننگ پروگرام مکمل

فیز ٹو میں مزید تعلیمی ادارے بھی شامل کئے جائیں گے ، سی ای اوایجوکیشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ماسٹر ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا گیا شہر بھر کے بڑے تمام تعلیمی اداروں میں ٹریفک ماسٹر ٹرینرز اساتذہ روزانہ کی بنیا د پر سٹوڈنٹس کو ٹریفک آگاہی دیں گے فیز ٹو میں مزید تعلیمی ادارے بھی شامل کئے جائیں گے سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے یہ ایک منفرد پروگرام متعارف کر وایا گیا اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن چودھری علی احمد سیان نے کہا اس قومی فریضہ میں سٹی ٹریفک پولیس کی ہر کاوش میں محکمہ تعلیم ان کے ساتھ ہے جبکہ چیف ٹریفک آفیسر تنویر احمد ملک نے کہا بڑھتے ٹریفک کے پیش نظر ٹریفک نظم وضبط کے لئے ایسے اقدامات کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے پرنسپل ایم سی ہائی ماڈل سکول کوتوالی راؤ محمد اقبال نے بھی ان کے سکول میں شاندار پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سٹی ٹریفک پولیس بہترین انداز میں آگاہی سرگرمیو ں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر رانا محمد اسماعیل، انچارج ایجوکیشن یونٹ سلیم اختر اور ان کی ٹیم نے ٹریفک قوانین بارے اساتذہ کو تفصیلی لیکچرز دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں