انچارج سٹی ٹرمینل کاسٹینڈ کادورہ ،انتظامات چیک کئے

انچارج سٹی ٹرمینل کاسٹینڈ کادورہ ،انتظامات چیک کئے

انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کا اچانک دورہ کیااور کورونا ویکسی نیشن سنٹر پر مسافروں اورٹرانسپورٹرز وعملے کو ویکسین لگانے کے انتظامات کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)انہوں نے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں کے اندر جاکر بھی مسافروں کی ویکسی نیشن ہونے کی تصدیق کی اور بغیر ویکسین کے مسافروں کو گاڑیوں سے اترواکراپنی نگرانی میں ان کی ویکسی نیشن کرا کر انہیں سفر کرنے کی اجازت دی ۔انہوں نے ٹک شاپ اور ویٹنگ ایریاز میں موجود افراد کے ویکسی نیشن کارڈز اور موبائل پر تصدیقی میسج بھی چیک کئے ۔انہوں نے سٹینڈ میں صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور ہمہ وقت صاف ستھرا ماحول برقراررکھنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے ویٹنگ ایریاز میں مسافروں کے لئے دستیاب سہولیات بھی چیک کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں