حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوگر ملز کو نوٹس جاری

حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوگر ملز کو نوٹس جاری

نقشہ منظورنہ کروانے پرمالکان کے خلاف مقدمہ،شوگرملز سیل کی جا ئے گی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل نے حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوگر ملز کو نوٹس جاری کر دئیے اگر فوری طور پر قانون کے مطابق نقشہ منظور نہ کروایا گیا تو ملز مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروایا جائے گا اور شوگر ملز کو سیل کر دیا جائے گا نوٹس کا متن۔ ذرائع کے مطابق ضلع کونسل جھنگ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت شوگر ملز کو نوٹس جاری کیا ہے کہ انہوں نے نقشہ منظور نہیں کروایا ہے اگر فوری طور پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو ملز مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور شوگر ملز کو سیل کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نوٹس ملنے پر شوگر ملز مالکان نے سر جوڑ لیا کیونکہ آجکل سیزن ہے اور گنے کی ٹرالی کی ہر ملز پر لائن لگی ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں