میونسپل کمیٹی کے 30جون 2022تک بجٹ کیلئے اجلاس

میونسپل کمیٹی کے 30جون 2022تک بجٹ کیلئے اجلاس

17کروڑ56لاکھ 19ہزار نو سو روپے کا بجٹ تمام کونسلرز نے پاس کرلیا

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ میں میونسپل کمیٹی کے 30جون 2022تک بجٹ کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، تاندلیانوالہ کی میونسپل کمیٹی میں وائس چیئرمین حاجی طاہر کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے اجلاس میں چیئرمین چودھری سعید،چیف آفیسر محسن مظہر،ایم او آرمرتضیٰ جاوید ، ایم او آئی امین طور،ایم او فنانس شیخ امین،آفس سپرنٹنڈنٹ فخر شاہ جبکہ لیڈی کونسلر سمیت 20سے زائد کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ کی منظوری کے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔اجلاس میں 30جون 2022تک 17کروڑ56لاکھ 19ہزار نو سو روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔بجٹ میں عملہ تنخواہ مبلغ 8کروڑ87لاکھ 62ہزار9سو روپے ، سائر اخراجات کی مد میں مبلغ 4کروڑ1لاکھ 45ہزار روپے مختص کیے گئے ۔ لازمی اخراجات کی مد میں 40لاکھ روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں مبلغ 13کروڑ29لاکھ 7ہزار 9سو روپے ،سالانہ ترقیاتی پروگرام ADPکے لئے 2کروڑ،سابقہ سال کی ذمہ واری کا تخمینہ 1کروڑ 39لاکھ 68ہزار روپے ، ترقیاتی اخراجات کی مد میں مبلغ 3کروڑ39لاکھ 68ہزار روپے مختص کئے گئے ۔ اجلاس میں شریک تمام کونسلرز نے بجٹ کو پاس کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں