خسرہ ،روبیلا مہم :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی زیرصدارت اجلاس
11روز میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگاکر96.4 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں خسرہ اور روبیلا کیچ اپ مہم کے 11 روزمیں نو ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 32 لاکھ 76ہزار 553بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگاکر96.4 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا جبکہ اسی دوران پانچ سال تک کی عمر کے 10 لاکھ14 ہزار 83بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے جاچکے ہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے ریویو اجلاس کے دوران بتائی جو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر منصور قاضی کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود ، ریجنل کوآرڈینیٹر یونیسیف ڈاکٹر سرینا ، ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگرمحکموں واداروں کے متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریویو اجلاس کے دوران مقررہ ہدف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا۔