6درخواستیں زیر سماعت ،2کو اجازت ،باقی کو مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم
6درخواستیں زیر سماعت ،2کو اجازت ،باقی کو مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی عملدرآمد کمیٹی برائے بسلسلہ کچی آبادی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد،چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں کچی آبادی میں مقیم افراد کی 6 درخواستیں زیر سماعت کی گئیں جن میں سے 2کو اجازت اور باقی کو مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کچی آبادیوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔تمام کچی آبادیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔