کسانوں ، کاشتکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں :ڈپٹی کمشنر

کسانوں ، کاشتکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں :ڈپٹی کمشنر

کھاد ڈیلرز مقررہ ریٹس کی لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ،عمرجاوید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پنجا ب حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں ،کسی بھی کھاد ڈیلر کو مرضی کا ریٹ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔کھاد ڈیلرز اپنی دکانوں کے سامنے مقررہ ریٹس کی لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے غلہ منڈی میں کھاد کے حکومتی مقرر کردہ ریٹ پر فراہمی کوچیک کرنے کے حوالے سے دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چودھری اکرم بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے غلہ منڈی میں کھاد ڈیلرکی شاپس پر کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کسانوں سے کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق دریافت کیا ،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے چک نمبر 286 ج ب میں ایک گھر میں چھا کر رکھی کھاد کی بڑی مقدار کو تحویل میں لیکر مالک کیخلاف مقدمہ در ج کرادیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں