آن لائن گرداوری کاجائزہ،اے سی کا موضع جات کا دورہ

آن لائن گرداوری کاجائزہ،اے سی کا موضع جات کا دورہ

ہمارا مشن کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کومیسر کرنا ہے ،سجاد محمودبابر

جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع بھر میں محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سجاد محمود بابرنے آن لائن گرداوری امور کا جائزہ لینے کے کیلئے مختلف موضع جات کا دورہ کیااور ریونیو فیلڈ سٹاف کی طرف سے کی گئی ڈیجیٹل گرداواریوں امور کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے آن لائن گرداوری امور میں مزید بہتری اور تیزرفتار اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر کرنا ہے ، حکومت کا فوکس کسان دوست پالیسی پر ہے ، ہمیں کسانوں اور کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر محکمانہ سروسز فراہم کرنے کیلئے فیلڈ سروسز کو مزید بہتر کرنا ہے ۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیجیٹل گرداوری سکیم پر جاری عملدرآمد مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔تمام افسر اور ریونیو سٹاف فیلڈ میں رہ کر اپنے علاقوں میں کم گرداوری والے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور تمام علاقوں میں 100فیصد ڈیجیٹل گرداوری کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں