درخت انسانی زندگی پر انمٹ نقوش مرتب کرتے :محمدطاہر
موجودہ حکومت ملک بھر میں شجر کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،گفتگو
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی پر بھی اپنے انمٹ نقوش مرتب کرتے ہیں،موجودہ حکومت بھی ملک بھر میں شجر کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد طاہر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرادارہ ہذا کے پرنسپل چودھری اصغر علی،محمد اویس،چودھری محمد عابد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈی ای او محمد طاہر نے کہا درخت ہماری دھرتی کا حسن ہے ،صرف درخت لگانا ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے بلکہ سب سے اہم معرکہ ان کی پرورش اور دیکھ بھال ہے ،ہم لوگ درخت تو دھڑا دھڑ لگا لیتے ہیں مگر بعد ازاں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب وہ ضائع ہوجاتے ہیں۔