پولیس افسروں و ملازمین میں نقد انعامات ، سرٹیفکیٹ تقسیم
سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسروں و ملازمین میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تفصیلا ت کے مطابق سی پی اونے ضلع بھر کے کل 64افسروں و ملازمین کواچھی کارکردگی کی بنیاد پر نقدانعاما ت اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پرسی پی او نے کہا محکمے کی نیک نامی کیلئے بہادری کے ساتھ کام کرنے والے بہادر افسر و ملازمین کو اسی طرح انعامات سے نوازا جائے گا اور ڈیوٹی میں غفلت اور لاپروائی برتنے والے افسروں وملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔