ٹوبہ: سوئی گیس بندش اور پریشر میں کمی، لوگوں کو شدید مشکلات

ٹوبہ: سوئی گیس بندش اور پریشر میں کمی، لوگوں کو شدید مشکلات

کھانا پکانے سمیت دیگر ضروریات کے سلسلے میں دشواریوں کا سامنا ،شہری کھانے کیلئے ہوٹلوں کارخ کرنے پرمجبور،سلنڈروں کی ری فلنگ کر نیوالوں نے بھی لوٹنا شروع کر دیا ،عوامی حلقوں کااحتجاج،مسئلے کوفوری حل کرنے کامطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ،تفصیلات کے مطابق صدر بازار، نیو مارکیٹ ،محلہ مصطفی آباد، عید گاہ،محلہ عرفات ، گارڈن ٹاؤن ،راجہ پارک، نور پارک اور دیگر شہری علاقوں کے لوگوں کو ان دنوں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں گھروں میں کھانا پکانے سمیت دیگر ضروریات کے سلسلے میں شدید دشواریوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے جبکہ شہری کھانے کیلئے مجبورا ہو ٹلوں کا رخ کر رہے ہیں ،اس صور ت حال کے باعث ہو ٹل اور تنور مالکان بھی گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ادھر گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کر نے والے دکانداروں نے بھی لو گوں کو دونوں ہا تھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ،عوامی حلقوں نے مذکورہ علاقوں میں گیس کے لوڈ کی شدید کمی کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہو ئے کہا گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں کمرشل صارفین محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کے بل ادا کرتے ہیں اس کے باو جود گیس کی بلا جواز لو ڈشیڈ نگ اور سارا دن پریشرمیں انتہائی کمی کے باعث سر گر میاں بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہیں ، انہو ں نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ بندش اورپریشر میں کمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں