ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کی جڑانوالہ آمدپر میٹنگ

ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کی جڑانوالہ آمدپر میٹنگ

سائلین کی جائز شکایات کا فوری طور پر ازا لہ کیا جائے ،عبداللہ لک کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عبداﷲ لک نے جڑانوالہ آمد پر ایس پی ٹائون سید مصطفی گیلانی،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ جمشید اقبال چشتی،ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ میاں خالد،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی جائز شکایات کا فوری طور پر ازا لہ کیا جائے اور بروقت انصاف کی فراہمی عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کی بروقت یکسوئی یقینی بنائیں اور اشتہاریوں ومفرر ملزموں کی گرفتاریاں یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں پولیس اور عوام کے مابین قائم روابط کو قائم رکھنے کیلئے معززین علاقہ نمبرداروں کے ساتھ تعاون کریں میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں اور اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں