ٹیچر کے قاتل کی عدم گرفتاری،ورثا کانعش رکھ کراحتجاج

ٹیچر کے قاتل کی عدم گرفتاری،ورثا کانعش رکھ کراحتجاج

ٹریفک کی آمد ورفت متاثر،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ڈی ایس پی کے مظاہرین سے مذ اکرات،گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ریسکیو ملازم سمیت دیگر ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف مقتول کے ورثا کا نعش سڑک پررکھ کر احتجاج،یادرہے کہ گزشتہ روز سابق رنجش پر ریسکیو 1122کے ملازم سفیان نے گو ر نمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر299گ ب کے ٹیچر انور ضیا کو موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہو گیا جس پر مقتول کے لواحقین نے اس کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے رجانہ روڈ پر رکھ کر سڑک بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہو گئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی آصف شاہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کے دوران ملزموں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں