شہری کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر زخمی کرنیوالے تین افراد کیخلاف مقدمہ

شہری کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر زخمی  کرنیوالے تین افراد کیخلاف مقدمہ

شہری کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر زخمی کرنے اور مبینہ طور پر اغوا کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سٹی سمندری میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہداقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ غلہ منڈی کے قریب ملزم شاہد محمود اور اس کے دیگر ساتھیوں نے موٹر سائیکل سے اس کے بھائی محمد طاہر کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا اور بعدازاں ملزم اس کے بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزموں کی جانب سے اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں