جڑانوالہ:زیادتی میں ناکامی،ورکشاپ مالک کا شاگرد پرتشدد

جڑانوالہ:زیادتی میں ناکامی،ورکشاپ مالک کا شاگرد پرتشدد

پولیس معاملہ دبانے کیلئے لیت و لیل سے کام لینے لگی، مقدمہ درج نہ ہوا،مدعی جاوید کی آرپی او،سی پی او،ایس پی اورڈی ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ورکشاپ مالک نے مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر شاگرد کو رسیوں سے جکڑ کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس معاملے کو دبانے کیلئے لیت و لیل سے کام لینے لگی،5 روز گزر جانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ کیا۔ بتایا گیا کہ جڑانوالہ صدر کی حدود چک نمبر 24 گ ب کے رہائشی جاوید نے پولیس کو درخواست گزاری کہ سائل کا بیٹا عاصم جسوآنہ اڈا پر واقع ورکشاپ مالک شبیر کے پاس کام کرتا ہے جس نے بیٹے سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اسے رسیوں سے باندھ کر کمرے میں قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ، لہذا انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے مدعی کا کہنا ہے کہ 5 روز گزر جانے کے باوجود پولیس تھانہ صدر مقدمہ درج کرنے کے بجائے لیت و لیل سے کام لے رہی ہے ،مدعی نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹائون،ڈی ایس پی جڑانوالہ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں