موسم بدلتے ہی وارداتوں میں اضافہ،شہری لٹنے لگے

موسم بدلتے ہی وارداتوں میں اضافہ،شہری لٹنے لگے

پولیس اہلکار گشت کے بجائے سیاسی ڈیروں پر آرام کرنے میں مصروف ،شہری ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر،عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا)موسم بدلتے ہیں چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا مسلح موٹر سائیکل گروہ شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ،شہری چوکوں چوراہوں اور مین شاہراہوں پر لٹنے لگے تھانہ ٹھیکریوالا ،چوکی نیو سبزی منڈی،چوکی پینسرہ کے علاقے جھنگ روڈ،عباس پور سمن آباد روڈ،64ج ب روڈ ،بھوانہ روڈ ،ٹھیکریوالا عباس پور روڈ،79ج ب روڈ ،چبہ روڈ ڈاکوئوں کی آماجگاہ بن گئے موٹر سائیکل سوار مسلح گروہ شہریوں سے نقدی ،موبائل و قیمتی اشیا چھیننے میں مصروف جبکہ پولیس اہلکار گشت کے بجائے سیاسی ڈیروں پر آرام کر تے نظر آنے لگے شہریوں کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ عوامی حلقوں نے آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے موجودہ صورتحال پرنوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں