جھنگ:یوٹیلیٹی سٹور کا گھی کریانہ سٹور وں کو فروخت ہونے لگا
180 روپے والا گھی کریانہ سٹور والے 320روپے فی کلو میں بیچنے لگے ،عوامی حلقوں کی وفاقی حکومت،یوٹیلیٹی سٹورکے حکام سے کارروائی کی اپیل
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹور پر مقامی برانڈ کا گھی جو 180 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا ہے وہ یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ کریانہ سٹور والوں کو فروخت کرنے لگاجسے کر یانہ سٹور والے 320 روپے فی کلو میں فروخت کر دیتے ہیں اعلیٰ حکام سے یوٹیلیٹی سٹور کے مقامی عملے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور پر حکومت کی طرف سے گھی فروخت ہوتے ہیں جو عملہ کریانہ شاپ والوں کو فروخت کر دیتا ہے کریانے والے 320 روپے فی کلو گھی گاہک کو فروخت کرکے بھاری منافع کما رہے ہیں ۔مقام یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ گودام سے ہی باہر فروخت کرکے گھی سے بھاری منافع لے رہے ہیں ۔ کرپشن میں مقامی انچارج اور گودام کا عملہ شامل ہے عوام کو گھی سٹور سے نہیں ملتا جبکہ دیہات والے دکاندار کریانہ سے یہ گھی لے کر عوام کو فروخت کر دیتے ہیں عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت اور یوٹیلیٹی سٹور کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔