ڈی پی او جھنگ کی پولیس افسروں سے کرائم میٹنگ

 ڈی پی او جھنگ کی پولیس افسروں سے کرائم میٹنگ

سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی پولیس افسروں سے کرائم میٹنگ ، میٹنگ میں خالد رشید خان ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ، جملہ ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے ۔ میٹنگ کے آغاز پر ڈی پی او جھنگ نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا۔ دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسر زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی میں مثبت کردار ادا کریں۔ پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے ۔ چوری، ڈکیتی و راہزنی کی روک تھام کیلئے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز گشت کو مانیٹر کریں۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں