اسسٹنٹ کمشنرلالیاں کا سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرلالیاں وقار اکبر چیمہ نے سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کیا اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)وہ مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے ۔انہوں نے دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی بھی چیک کی ، اس موقع پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،ای اے ڈی اے و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔