ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس

ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے مہر غلام محمد لالی نے کی

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)اجلاس میں ڈپٹی کمشنرعاصم جاوید، ڈی پی او بلال افتخار ، ایم پی اے پی پی 93 مہر تیمور امجد لالی ، ایم پی اے پی پی 96 سلیم بی بی ،ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم ،حسن علی قاضی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے تمام ممبران کوخوش آمدید کہا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد نے بریفنگ دی ، اجلاس کا مقصد لا اینڈ آرڈر، اینٹی سموگ آپریشن ،کریشنگ سیزن ، مسائل ،فرٹیلائزر سپلائی پوزیشن /مسائل ،صفائی اور تجاوزات و دیگر ایشوز کی صورتحال کا جائزہ اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور انکے متعلق مسائل کا حل تھاڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں