1122کے زیر اہتمام سپورٹس گالا2021 ایونٹ
سپورٹس گا لا میں جھنگ ریسکیو اور شورکوٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا ،انعاما ت تقسیم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا2021 ایونٹ منعقد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا2021 ایونٹ منعقد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو1122کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح جھنگ میں بھی ریسکیو1122کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا۔سپورٹس گا لا میں جھنگ ریسکیو اور شورکوٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا سپورٹس گالا میں مختلف ایونٹ کرکٹ، بیڈ منٹن اور والی بال کے ایونٹ شامل تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا مختلف ایونٹ میں کرکٹ ٹرافی جھنگ جبکہ بیڈمنٹن میں ٹرافی شورکوٹ نے اپنے نام کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،سپورٹس گالا کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے پرجوش ہو کر سپورٹس کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس قسم کے ایونٹ کو اپنے لئے بہت مفید قرار دیا ۔