جناح پارک گڑھ مہاراجہ،اے سی کا سہولیات کیلئے جائزہ

 جناح پارک گڑھ مہاراجہ،اے سی کا سہولیات کیلئے جائزہ

ضلع کو سرسبز بنانے کیلئے پارکوں کی خوبصورتی کو نمایاں کیا جا رہا ہے ،نیازاحمد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت کے احکامات پرضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پارکوں کی خوبصورتی کو نمایاں کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی سیروتفریح کیلئے خوشگوار ماحول میسر ہواور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لطف اندوز ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے جناح پارک گڑھ مہاراجہ میں سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کے دوران کیا۔ سی او ایم سے خالد محمود بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اے سی احمد پور سیال نے کہا پارک کی خستہ حالی کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے اسے صاف ستھرا، گھاس دار بنانے ، پودے لگانے اور تزئین و آرائش کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے ، پارک کی خوبصورتی کو نکھارنے اور برقرار رکھنے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ پارک کی تزئین و آرائش اور دیگر تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کرینگے ۔اس ضمن میں کام چوری ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا پارک میں بھرپور شجر کاری کی جائے گی تاکہ شہریوں صحت مند اور خوشگوار ماحول دستیاب ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں