جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ امن کی بحالی میں کردار ادا کیا :عبدالرشید
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی و ضلعی امیر علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ قرآن و حدیث کی سنہری تعلیمات اور ملک کی بقا و سلامتی کو مقدم رکھا ہے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کیسے بھی کیوں نہ ہو سرحدوں کی حفاظت ہو یا پھر امن و امان کی بحالی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیاہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجداقصیٰ اہلحدیث بٹالہ کالونی میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، مولانا بہادر علی سیف، معروف قانون مرزا یوسف بیگ،مولانا محمد اشرف جاوید، خالد محمود اعظم آبادی،قاری بشیر احمد عزیزی،ڈاکٹر عبدالرحمن انصاری، سعید احمد انصاری، چو دھری حنظلہ طور، حکیم عبدالحفیظ تبسم و دیگر نے کہا کہ ہم نے مرکزی قائدین کے حکم پر دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے اپنی افرادی قوت کا لوہا منوا لیا ہے ۔