کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر تاجر اور کاروباری برادری میں غیر یقینی صورتحال، حکومت سے اقدامات کا مطالبہ

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر تاجر اور کاروباری برادری میں غیر یقینی صورتحال، حکومت  سے اقدامات کا مطالبہ

وائرس سے بچائو کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو دوبارہ سکول کالجز اور کاروباری سرگرمیاں بند کرنا پڑجائینگی ، شہریوں کے ٹیسٹ اور قرنطینہ پر سختی سے عملدرآمد کر وایا جائے :تاجر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبروں پر تاجر اور کاروباری افراد میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے لگی ، حکومت پاکستان میں وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم کے وائرس اومی کرون کی تشخیص کے بعد پوری دنیا میں تشویش کی لہر ہے ، کئی ممالک میں وائرس کی تصدیق کی خبروں کے باعث خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے ، پاکستان میں کورونا کی اب تک 4 لہروں نے جہاں ہزاروں انسانی زندگیاں نگلیں وہیں ملکی معیشت بھی تباہی سے دوچار ہوئی ، گزشتہ دو روز سے فیصل آباد کی مارکیٹوں میں ہو کا عالم ہے ، تاجروں کا کہنا ہے اومی وائرس پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے حکومت پاکستانی شہریوں کو وائرس سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے وگرنہ دوبارہ سکول کالجز اور کاروباری سرگرمیاں بند کرنا پڑجائینگی اور جس سے مہنگائی کے ستائے عوام مزید پس کر رہ جائینگے ، منٹگمری بازار کے صدر حاجی عابد کا کہنا ہے اومی کرون وائرس کی تشخیص نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا حکومت شہریوں کے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ پر سختی سے عملدرآمد کروائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں