ڈالر کی قدر اور مہنگائی میں اضافے کے بعد موسم سرما کے گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

ڈالر کی قدر اور مہنگائی میں اضافے کے بعد موسم سرما کے گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

کپڑے کی تیاری کا مال مسلسل مہنگا ہورہا ہے جسکے اثرات کلاتھ مارکیٹوں میں واضح دکھائی دے رہے ہیں ،پچھلے سال ایک ہزار میں بکنے والا سوٹ 1300میں مل رہا ہے ، مزید اضافے کا خدشہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈالر کی قدراور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی گرم ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ، گرم ملبوسات 15 سے 20 فیصد تک مہنگی ۔ ملک میںمہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھی ہوئی ہے ، ڈالر کی قیمت میں روزانہ اضافے کی وجہ سے کپڑے کی تیاری کا را میٹریل مسلسل مہنگا ہورہا ہے جسکے اثرات ٹیکسٹائل سٹی کی کلاتھ مارکیٹوں میں واضح دکھائی دے رہے ہیں جہاں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، دکاندار ٹیکسوں کی بھر مار ، مہنگی بجلی ، پٹرول اور فیکٹریوں سے کپڑا مہنگا ملنے کا رونا رو رہے ہیں جبکہ شہری کہتے ہیں دکاندار سیزن کی وجہ سے قیمتوں میں جان بوجھ کر اضافہ کررہے ہیں ، شہریوں کے مطابق عام گرم سوٹ جو گزشتہ سیزن میں 1 ہزار روپے میں فروخت ہورہا تھا اب بارہ سے 1300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے حکومت کے پاس کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ، دوسری جانب فیکٹری مالکان کہتے را میٹریل مہنگا ہونے سے کپڑے کی تیاری پر خرچہ بڑھ رہا ہے جس سے کپڑے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں