انسدادسموگ اقدامات کے تحت کا رروائیاں، دوبھٹوں کوجرمانے

انسدادسموگ اقدامات کے تحت  کا رروائیاں، دوبھٹوں کوجرمانے

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے گزشتہ روز سموگ کے خلاف جاری انسدادی اقدامات کے تحت کارروائیاں کرکے مزید دو بھٹوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نے بتایا کہ ٹیموں نے دوران چیکنگ شیخوپورہ روڈ پر 97 ر ب تحصیل جڑانوالہ میں جوہل برکس اور 466 گ ب تحصیل سمندری میں رضی برکس کوزگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلا کر ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں 50/50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے بتایا ٹیموں نے شاہرات پر وہیکلز کو چیک کرتے ہوئے 20 گاڑیوں کو دھواں دینے پر ڈرائیورز ومالکان کو 12600 روپے کے جرمانے بھی کئے علاوہ ازیںشہریوں میں سموگ کے دوران پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں