محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کا تمام ڈیٹا ڈیجیٹلائز کردیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کا تمام ڈیٹا ڈیجیٹلائز کردیا

محکمہ تعلیم میں ڈیجیٹلائزیشن کے بعد اب سالانہ کارکردگی رپورٹس 31 دسمبر تک جمع کروانا لازم قرار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تاخیر کی صورت میں اساتذہ اور سپروائزری سٹاف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کا تمام ڈیٹا ڈیجیٹلائز کردیا ہے جس کے بعد اب سالانہ کارکردگی رپورٹس 31 دسمبر تک آن لائن جمع کروانا لازم ہوگا۔ تاخیر کی صورت میں اساتذہ اور سپروائزری سٹاف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور اس کی ذمہ داری متعلقہ ٹیچر پر عائد ہوگی۔ نئے سسٹم کے مطابق اساتذہ کی اے سی آر آن لائن ہی جمع ہوں گی۔ مجاز اتھارٹیز کیلئے 31 مارچ تک اسے کائونٹر سائن کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں