گودام سے 350تھیلے یوریاکھاد برآمد

گودام سے 350تھیلے یوریاکھاد برآمد

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ ایکشن کرتے ہوئے یوریا کھاد کے 350 تھیلے قبضے میں لے کر مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کرادیئے

فیصل آباد،تاندلیانوالہ(نامہ نگار خصوصی ، نمائندہ دنیا )انہوں نے اطلاع ملنے پر گڑھ فتح شاہ میں گودام پر چھاپہ مارا تو وہاں یوریا کھاد کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں جنہیں قبضے میں لیکر گودام مالک کو موقع پر50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے قبضے میں لی گئی۔ کھاد کی مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کے بارے میں مساجد میں اعلانات بھی کرائے اورکھاد کی فروخت کے عمل کی مسلسل نگرانی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں