ریچ ایوری ڈورمہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

 ریچ ایوری ڈورمہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا پیغام بھی عام کیا جائے ،مقررین کی اپیل

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی،سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پرکورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کے حوالے سے ریچ ایوری ڈورمہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے اس سلسلے میں علما کرام وامام مساجد کی آگاہی کیلئے سیشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں ہوا جس میں پروگرام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹرڈاکٹر نعیم،ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر شفیق احمد آصف،سوشل آرگنائزر نسرین سلطانہ ودیگر نے بریفنگ دی۔انہوں نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ منبر و محراب سے رہ جانیوالے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا پیغام بھی عام کیا جائے اور کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے باربار ہاتھ دھونے کی تلقین کریں۔انہوں نے کہا ریچ ایوری ڈور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں۔اس موقع پر علما کرام اور امام مساجد نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں