قیمتوں میں اضافہ،10دسمبر سے بھٹے بندکرنے کااعلان

قیمتوں میں اضافہ،10دسمبر سے بھٹے بندکرنے کااعلان

مالکان نے جان بوجھ کر کوئلہ کی نکاسی روک رکھی ہے ،رانا فرمان خاں کاخطاب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)شیخوپورہ روڈ اور ملت روڈ سیکٹر کے بھٹہ مالکان نے کوئلہ مافیا کی ناجائز منافع خوری اور کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف 10دسمبر سے اپنے بھٹے مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ مالکان نے جان بوجھ کر کوئلہ کی نکاسی روک رکھی ہے اور اس کی قیمت ہر ہفتہ 2ہزار روپے بڑھا دیتے ہیں۔کوئلہ سے بھٹے چلانا اب نا ممکن ہو چکا ہے اس لئے کروڑوں روپے کا نقصان کرنے سے بہتر ہے کہ بھٹے بند کر دیئے جائیں۔اس بات کا فیصلہ دونوں سیکٹرز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت رانا فرمان خاں نے کی۔انہوں نے کہا بھٹہ مالکان گزشتہ 6ماہ سے کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کا رونا رو رہے ہیں مگر حکومت نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔اجلاس میں حاجی غلام مصطفی، چودھری عبدالرحمن، رانا عدنان نصیر، رانا ندیم، ریاض فوجی،رضوان رحمانی،الماس مجید چٹھہ،حاجی بھولا، انصر مجید، عرفان بلوچ،میاں انور،انعام اللہ، عبدالمنان حاجی یونس اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں