ایف آئی سی ہسپتال میں بیشتر ایکو مشینیں خراب،مریض خوار

ایف آئی سی ہسپتال میں بیشتر ایکو مشینیں خراب،مریض خوار

مشینیں 12سے 13سال پرانی، انتظامیہ،جلد مرمت کرالینگے ،ایڈیشنل ایم ایس

فیصل آباد(نعیم قیصر سے ) ایف آئی سی ہسپتال میں بیشتر ایکو مشینیں خراب ، دل کے مریض موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ، تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد سنٹرل پنجاب کے عارضہ دل میں مبتلا مریضوں کی واحد علاج گاہ ہے جہاں پر انتظامی غفلت اور عدم توجہی کے باعث طبی سہولیات ناپید ہورہی ہیں ، دل کے مرض کی تشخیص کے لئے انتہائی ضروری ایکو کارڈیوگرافی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال میں 10 مشینیں موجود ہیں لیکن ان میں سے 6 میں تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے دل کے ہزاروں مریض خوار ہورہے ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ 6 کے بجائے 3 سے 4 مشینوں کی خرابی تسلیم کررہی ہے ، اس حوالے سے ایڈیشنل ایم ایس کے مطابق خراب مشینیں جلد مرمت کروا لیں گے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کئی مشینیں 12 سے 13 سال پرانی ہوچکی ہیں ،شہریوں کے مطابق انتظامی اور حکومتی نااہلی کی وجہ سے دل کے مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں