تحریک منہاج القرآن کے سابق صدرکی عرس تقریب
دیانتدار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں،ڈاکٹرحامد
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے سابق صدرپیرسید ہدایت رسول شاہ کے دوسرے عرس کی تقریب دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں ہوئی جس کی صدارت پیرسیدسعیدالحسن شاہ چیئرمین نورالہدی فائونڈیشن نے کی ،اس موقع پر سیدبلال حسین چشتی اجمیرشریف،رانامحمدادریس مرکزی نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن،صاجنرادہ محمدحسین رضا،سیدزبیب مسعودشاہ،سیدشفاعت رسول شاہ،سید حمایت رسول شاہ،سیدسعادت رسول شاہ،پیرسیدجلال الدین رومی،قاری عبدالقادر چشتی ، پیر محمداظہرحسین گیلانی،پیرسیدمعین الحق شاہ،حاجی امین القادری، میاں کاشف محمود،میاں عبدالقادر، پیر مبارک علی،پیرسیدغلام محی الدین شاہ،عثمان صدیقی قادری، رانا رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم،علامہ عزیزالحسن، علامہ نورالزمان نوری،علامہ غلام مرتضیٰ،آصف عزیز،سیدآفتاب عظیم بخاری، پیر سید علی حیدرحسنی،غلام محمدقادری بھی موجودتھے ۔تقریب سے ڈاکٹرسیدحامدفاروق بخاری نے کہا دیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، بامقصد تعلیم سے انسان میں کردار کی پختگی آتی ہے ، دین اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب اور اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں۔انہوں نے کہا جوکوئی بھی مخلوق خداکی خدمت کرتاہے وہ مخدوم ہوجاتاہے ۔