نشے کی لت اور اتائیوں کی بھر مار سے فیصل آباد میں ہزاروں شہری ایڈز میں مبتلا

نشے کی لت اور اتائیوں کی بھر مار سے فیصل آباد میں ہزاروں شہری ایڈز میں مبتلا

ہزاروں مرض سے ہی لاعلم،ایڈز قابل علاج، آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے شہری اس کا علاج کروانے سے گریزاں ہیں:طبی ماہرین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نشے کی لت اور اتائیوں کی بھر مار سے فیصل آباد میں ہزاروں شہری ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوگئے ، ہزاروں ایڈز کے مریض مرض سے ہی لاعلم نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں منشیات فروشوں کے سینکڑوں اڈے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جہاں سے لاکھوں شہری منشیات خرید کر نشے کی لت میں مبتلا ہیں ، منشیات کے عادی افراد کی جانب سے ایک سرنج کے بار بار استعمال کے باعث ہزاروں شہری ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ، الائیڈ ہسپتال میں موجود عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے چلنے والے ایڈز کنٹرول پروگرام کے علاوہ ایڈز کے مریضوں کی کوئی علاج گاہ نہیں ہے ذرائع کے مطابق ہزاروں شہری تو ایڈز کے مرض سے ہی لاعلم ہیں اور جن میں ایڈز کی تشخیص ہوچکی وہ معاشرے میں ایڈز کے مریض سے پائی جانیوالی نفرت سے بچائو کے لئے ایڈز کا علاج ہی نہیں کرواتے ، طبی ماہرین کے مطابق ایڈز قابل علاج مرض ہے عوامی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے شہری اس مرض کا علاج کروانے سے گریزاں ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں