سپیشل ایجوکیشن کے 5 سکول سہولیات سے محروم

سپیشل ایجوکیشن کے 5 سکول سہولیات سے محروم

سکولوں میں ریمپس کی سہولت تک میسر نہیں ، طلبا کی تعداد روز بروز کم ہونے لگی ، اساتذہ غائب رہنے لگے

فیصل آباد ( میاں انجم سے ) سپیشل ایجوکیشن کے 5 سکولز سہولیات سے محروم ، سکولوں میں طلبا کی تعداد روز بروز کم ہونے لگی ، اساتذہ برائے نام حاضری لگا کر سکول سے غائب رہنے لگے ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جسمانی معذور بچوں کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے 5 سکول قائم کئے گئے جو جناح ٹائون ، اقبال ٹائون اور لائل پور ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں قائم ہیں ، تمام سکولوں کو سرکاری عمارت مہیا نہیں کی گئی بلکہ سکول کرائے کی عمارت میں ہیں ، عمارات میں پولیو کے شکار طلبا کو وہیل چیئرز سمیت اپنے کلاس رومز میں جانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم عمارات میں نہ تو ریمپس کی سہولت ہے اور نہ ہی لفٹ ہے جس سے سہولیات میسر نہ ہونے پر طلبا تعلیمی سلسلہ روکنے پر مجبور ہیں ، دوسری جانب طلبا کی تعداد کم ہونے پر سپیشل ایجوکیشن سے منسلک ٹیچرز نے بھی طلبا کو پڑھانے پر توجہ کم کر دی ہے اور حاضری لگا کر سکول سے غائب ہو جاتے ہیں بعض اساتذہ ڈیوٹی ٹائم کے دوران اپنا ذاتی کاروبار کر رہے ہیں ،اس معاملے پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن عبدالستار نے کہا انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز نہیں دئیے گئے ، آئندہ مالی بجٹ میں حکومت کو سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی ذاتی عمارات کے حوالے سے درخواست جمع کروائیں گے اور اساتذہ کی حاضری کو بائیو میٹرک کرنے کی بھی درخواست دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں