محکمہ تعلیم فیصل آباد کے زیراہتمام علمی و ادبی مقابلے

محکمہ تعلیم فیصل آباد کے زیراہتمام علمی و ادبی مقابلے

ضلع بھر سے طالبات کی شرکت ، شہر نالوں پنڈ چنگے کے موضوع پر پنجابی ٹاکرا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم فیصل آباد کے زیراہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول سوساں روڈ میں علمی و ادبی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تعلیمی اداروں کی طالبات نے شرکت کی اور شہر نالوں پنڈ چنگے کے موضوع پر پنجابی ٹاکرا میں اظہار خیال کیا۔ کچھ طالبات نے شہری زندگی کو اچھا کہا تو کچھ طالبات دیہی زندگی کے حق میں دلائل دیتی رہیں۔ پرنسپل نبیلہ نسیم، اختر بٹ، اظہر اسماعیل ، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اختر بٹ نے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ کی غلطیوں کی نشاندہی کی اور انہیں مستقبل میں مزید بہتر پرفارمنس پیش کرنے کی ترغیب دی۔ پنجابی ٹاکرا میں حلیمہ سعدیہ نے پہلی، کشف نے دوسری اور مریم ضیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ میں بھی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اردو تقریر میں سید ایزان عباس نے پہلی، محمد زریاب علی نے دوسری اور عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی تقاریر میں ولید احمد نے پہلی، منیر جاوید نے دوسری اور محمد فائق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں