کامیاب نوجوان پروگرام کے سلسلے میں 6دسمبر کو تقریب ہوگی

کامیاب نوجوان پروگرام کے سلسلے میں 6دسمبر کو تقریب ہوگی

ملک بھر سے سپورٹس اینڈ کلچرونگ کے عہدیدار وکارکن شرکت کریں گے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کامیاب نوجوان پروگرام کے سلسلے میں جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 6دسمبر کو تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے سپورٹس اینڈ کلچرونگ کے عہدیدار وکارکن شرکت کرینگے اس حوالے سے انصاف سپورٹس اینڈکلچر ونگ ویسٹ ریجن پنجاب کے زیراہتمام مشاورتی ریجن میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر ویسٹ ریجن پنجاب طارق فرید نے کی۔تقریب میں میڈیا کوآرڈینیٹر ویسٹ ریجن پنجاب حافظ اظہر محمود، انفارمیشن سیکرٹری چودھری عمرفاروق کاہلوں،ملک شاہد اقبال،میاں ارسلان ودیگر ممبران نے شرکت کی۔طارق فرید نے کہا انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجابی کلچر اجاگر کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کلچر ونگ کے قیام سے اب تک گراؤنڈ ز آباد کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا ہے تاکہ ہم اپنا کلچر آنے والی نسلوں کو بھی منتقل کرسکیں۔ کوارڈینیٹر ویسٹ ریجن پنجاب حافظ اظہر محمودنے کہا ضلع کی سطح پر سپورٹس اور کلچر کے لئے بہت کام کیا ہے ،چودھری عمر فاروق کاہلوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام کا انعقاد سے اس کے اغراض ومقاصد کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور ہم بہتر طریقہ سے اپنا کام سر انجام دے سکیں گے ۔طارق فرید اور دیگر نے سپورٹس اینڈ کلچر کی بہتری کیلئے دن رات کوششیں کی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں