اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں:شیخ شاہد جاوید

اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں:شیخ شاہد جاوید

ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام مسترد کر چکے،وائس چیئرمین واسا

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا حالیہ قانون سازی سے پارلیمنٹ میں ہمارے سرفخر سے بلند ہو گئے ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہمیں پارلیمنٹ میں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا اپوزیشن والے چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملے اور وہ اپنی دھاندلی کا کھیل کھیلتے رہیں لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اپوزیشن کا یہ رویہ قابل مذمت ہے ۔ماضی میں کسی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا۔اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں ہورہا،حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں۔ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ،موجودہ حکومت اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کر نے کیلئے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔ای وی ایم ایک سادہ مشین ہے جسے عوام کوسمجھنے میں مشکل نہیں ہوگی۔ای وی ایم کاانٹرنیٹ سے تعلق نہیں اس لئے کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں