الیکٹریکل سیفٹی ریکوائرمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ
فیسکوملازمین کو محفوظ ماحول مہیاکرنے کیلئے کوشاں، ندیم اکبر کاہلوں کا خطاب
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملازمین کی سیفٹی فیسکو کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتااس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے یہ باتیں ایکسین ریجنل ٹریننگ سنٹرفیسکوندیم اکبر کاہلوں نے \"الیکٹریکل سیفٹی ریکوائرمنٹ\"کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے اختتام پر منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا فیسکوملازمین کو محفوظ ماحول مہیاکرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا ایسی ورکشاپس ملازمین کو بدلتے ہوئے حالات سے واقفیت فراہم کرتی ہیں ورکشاپ کے دوران شرکا کو گراؤنڈنگ، ارتھنگ، پاور کیبل انسولیشن، سیفٹی ریکوائرمنٹ، گراؤنڈ کلیئرنس ، غیرمحفوظ عمل اور حالات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ شاہد محمود، انسٹرکٹرز عبدالوحید،عزیز اللہ خان، عامرشہزاد، عبدالجباراور کبرال سعید عبدال سمیت ملازمین کثیر تعداد نے شرکت کی۔