عمران ٹولے کیخلاف چارج شیٹ تیارہوچکی :طاہرخلیل

عمران ٹولے کیخلاف چارج شیٹ تیارہوچکی :طاہرخلیل

آئی ایم ایف کی شرائط پرمہنگائی کاطوفان آنیوالاہے ،سابق صوبائی وزیرصحت

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیرصحت اورمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ عمران خان ٹولے کی اربوں روپے کی کرپشن اورغیرآئینی کردارکی چارج شیٹ تیارہوچکی ہے رواں ماہ اہم ہے ۔اب اسلام آباداورراولپنڈی بھی ایک صفحہ پرنہیں۔ پی ٹی آئی کادھڑن تختہ بھی ہوگااورمیاں نوازشریف اپنی بیٹی سمیت واٹس ایپ پرہونے والے فیصلوں اورمقدمات سے بھی بری ہونگے ویڈیوآڈیوپرکوئی یوٹرن بھی لے گاتوحقیقت کونظراندازنہیں کیا جا سکتا۔حکمرانوں کاکوروناکے نام پراربوں روپے کاسکینڈل منظرعام پرآچکاہے جواپوزیشن کاالزام نہیں نہ میڈیاکی رپورٹ ہے آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں سب کچھ واضح ہوچکاہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروادی گئی ہے اس کے علاوہ بھی حکومت کے سکینڈل ریکارڈ پرآچکے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کورونافنڈمیں 140اموات کے فنڈزبھی ہڑپ کئے گئے ہیں جبکہ اشیا کی خریداری میں بھی جس طرف معاملات میں چلے گئے ہیں اعلیٰ عدلیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کونوٹس لیناچاہئے ۔اُنہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پرمہنگائی کاطوفان آنے والاہے جس سے پاکستانی معیشت کوبہت خطرات ہیں عمران خان خوداعتراف کرچکے ہیں کہ پاکستان چلانے کے لئے خرچ نہیں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں