انسداد سموگ اقدامات،مزید 4بھٹہ مالکان کو جرمانے

انسداد سموگ اقدامات،مزید 4بھٹہ مالکان کو جرمانے

دھواں دینے پر ڈرائیورز ومالکان کو 9900روپے کے جرمانے بھی کئے،ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے گزشتہ روز سموگ کے خلاف جاری انسدادی اقدامات کے تحت کارروائیاں کرکے مزید چار بھٹوں کے مالکان کو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نے بتایا ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں اور دوران چیکنگ 250ر ب ڈجکوٹ میں انوربرکس،77ج ب ملت روڈ پر ہدایت برکس،208ر ب میں دانش برکس اور77ر ب تحصیل جڑانوالہ میں نیو وی آئی پی برکس کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلا کر ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں 50/50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا ٹیموں نے شاہرائوں پر وہیکلز کو چیک کرتے ہوئے 20گاڑیوں کو دھواں دینے پر ڈرائیورز ومالکان کو 9900روپے کے جرمانے بھی کئے علاوہ ازیں 146مختلف پبلک مقامات پر شہریوں میں سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ایکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں