سول ہسپتال میں پولیس بھرتی کیلئے آنیوالوں کے میڈیکلز

سول ہسپتال میں پولیس بھرتی  کیلئے آنیوالوں کے میڈیکلز

سول ہسپتال فیصل آباد میں پولیس کی بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں کے میڈیکلز کئے جارہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق امیدواروں میں شامل سفارشی امیدواروں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر میڈیکل کروانے آرہی ہے جن میں ایلیٹ فورس ، ڈولفن اور دیگر فورسز کے اہلکار شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ افسروں کی پشت پناہی حاصل ہے جو امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ کلیئر کروانے میں مصروف ہیں جبکہ سفارشوں کے بغیر آنے والے دیگر امیدواروں کو ہسپتال میں شدید خواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں